Govt School

سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا،تفصیلات جاری

پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔خیبر پختونخوا ہ کے محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں میں 23 سے 31 دسمبر تک 10 روز کے لیے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی جبکہ بالائی علاقوں میں 23 دسمبر سے 28 فروری تک دو ماہ اور 8 دن کے لیے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔پنجاب میں محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جبکہ نجی سکولوں میں 23 دسمبر سے 7جنوری تک چھٹیوں کا

اعلان کیا گیا ہے۔ قبل ازیں محکمہ تعلیم سندھ نے بھی 22 تا 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.