pic_56f41_15182

ڈاک کے ذریعے شیر کے بچے سمگل کرنےکی کوشش ناکام

آپ نے ڈاک کے ذریعے منشیات یا نودرات سمگل کرنے کی خبریں تو سنی ہونگی لیکن آج ہم آپ کو ڈاک کے ذریعے شیر کے بچے کو سمگل کرنے کے   بارے میں بتاتے ہیں۔
میکسیکو کےحکام کو عام طور پر زنجیروں کے ساتھ، کسی کی زمین پر یا گلیوں میں آوارہ گھومتے شیر تو نظرآتے ہیں لیکن تحفظ ماحولیات کے افسران نے اعلان کیا ہے کہ انہیں کورئیر کے ذریعے بھیجا جانے والا شیئر کا بچہ ملا ہے۔

شیر کا یہ بچہ پلاسٹک کے کنٹینر میں رکھا گیا تھا۔ کسی کو احساس نہیں تھا کہ اس میں  کوئی جاندار چیز ہوگی لیکن  غیر قانونی چیزیں تلاش کرنے والے کتے نے کنٹینر کو سونگھا تو بھونکنا شروع کردیا۔ جس کےبعد حکام کےبھی کان کھڑے ہوگئے۔اسے کھول کر دیکھا تو اس میں سے شیر کا بچہ نکلا۔ یہ بچہ غذائی کمی کا شکار تھا لیکن اس کے علاوہ بالکل ٹھیک تھا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.