pic_1c3f7_151804258

ریمبو نامی کتا اپنے مالک کی مدد کرتے ہوئے کھیتوں میں ہل چلا سکتاہے اور مکئی بھی کاٹ سکتا ہے

انٹرنیٹ پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں  ایک کتے کو بڑی کامیابی کے ساتھ اپنے مالک کا ٹریکٹر چلاتے دکھایا گیا ہے۔ریمبو نامی اس  کتے کا تعلق گولڈن ریٹریور نسل سے ہے۔ شمالی آئرلینڈ میں کاؤنٹی ڈاؤن  میں رہنے والے اس کتے کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں اسے سرخ میسی فرگوسن چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ریمبو کھیتی باڑی کے دوران اپنے مالک کی مدد کرتاہے۔اس کے علااوہ یہ  چھ سالہ کتا چار بچوں کا باپ بھی ہے۔
ریمبو کے مالک البرٹ ریڈ کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئی ٹریکٹر چلاتے ہوئے ریمبو  کو دیکھتا ہے حیران رہ جاتا ہے اور فوراً ہی اس کی تصویریں بنانے لگتا ہے۔ البرٹ کو خود بھی ریمبو کی صلاحیتیں دوسروں کو دکھانے کا شوق ہے۔
66سالہ البرٹ  کہنا ہے کہ وہ کتے کو ٹریکٹر پر بیٹھا دیتے ہیں، جس کے بعد سارا کام کتا خود کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں