Pakistani angry birds

کیا آپ نے حقیقی اینگری برڈز دیکھے ہیں؟

مقبول گیم اینگری برڈز سب کا ہی پسندیدہ ہے، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹس سے لے کر کپ، بیگز، ٹی شرٹس اور دیگر چیزوں پر بھی اس کی تصویر بنی نظر آتی ہے۔
ایسے میں فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے فنکار اوسی سارینین نے حقیقی اینگری برڈز کو ڈھونڈ نکالا ہے۔
اوسی سارینین کو قدرتی مناظر کی فوٹوگرافی کا بے حد شوق ہے یہاں تک کہ وہ شدید سرد موسم میں بھی کئی کئی گھنٹے جنگلات میں اپنا وقت صرف کردیتے ہیں۔


وہ منفی 20 ڈگری درجہ حرارت میں بھی اپنا شوق پورا کرتے ہیں اور خوبصورت مناظر کو ہر زاویئے سے محفوظ کرتے ہیں۔
وہ اپنے فوٹوگرافی کے فن سے پرندوں سے لے کر دیگر جانوروں اور قدرتی کرشموں کو کیمرے کی آنکھ میں ایسے قید کرتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.