zalmi vs gladiator 1 march 18

پی ایس ایل میں آج گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ زلمی سے ہوگا

پاکستان سپر لیگ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ایونٹ کا دسواں میچ کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنے 3،3 میچز کھیل چکی ہیں جس میں سے کوئٹہ 2 میں فتح حاصل کرکے ایونٹ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور ایک میچ جیت کر چوتھے نمبر پر ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو تمیم اقبال، کامران اکمل، محمد حفیظ اور حارث سہیل جیسے بلے بازوں کا ساتھ حاصل ہے جب کہ پیس بیٹری میں ان کے پاس حسن علی، کرس جورڈن اور وہاب ریاض جیسے بولر موجود ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے پاس بھی کئی بڑے نام موجود ہیں، کیون پیٹرسن، جیسن رائے، محمد اللہ، شین واٹسن اور اسد شفیق سرفراز الیون کی بیٹنگ کی جان ہیں جب کہ بولنگ کے شعبے میں راحت علی، محمد نواز اور انور علی ان کے مہلک ہتھیار ہیں۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.