Meway badam wala korma

میوے دار قورمہ

 
گوشت آدھا کلو

 نمک اور مرچ حسب ذائقہ


 گھی دو چھٹانک


 لہسن دو تریاں


 پیاز آدھی گانٹھ


 ادرک تھوڑا سا


 دھنیا حسب ضرورت


 بادام آدھا پاؤ


 کشمش آدھا پاؤ


 مونگ پھلی آدھا پاؤ


 پستہ آدھا پاؤ


 دہی آدھا پاؤ


 

METHODترکیب

 
بادام سے چھلکا اتار لیں اور گریاں گھی میں تل لیں اور بعد میں مونگ پھلی، پستہ اور کشمش کو بھی گھی میں تل لیں۔ پھر دیگچی میں گھی کو کڑ کڑائیں اورپیاز کو سرخی مائل رنگ تک بھون لیں۔ پیاز کے بعد تمام مصالحہ بھی بھون لیں۔ پھر بھونے ہوئے پیاز اور مصالحے میں دہی گوشت میوے اور پانی جس میں گوشت گل جائے اور گھاڑا سا شوربا بھی بن جائے، ڈال دیں اور آگ پر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور گھی نظر آنے لگے اور گوشت بھی گل جائے تو اس کو تھوڑا سا اور بھون لیں۔ بھوننے کے بعد میوے دار قورمہ تیار ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.