جھوٹے خان لوگوں کو گالیاں دیکر وزیراعظم نہیں بن سکتے: حمزہ شہباز

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ’’جھوٹے خان‘‘ لوگوں کو گالیاں دے کر کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے اس کے لئے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنا پڑتا ہے اور نواز شریف، شہباز شریف کی طرح دن رات عوام کی خدمت کرنا ہوتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے تمام وعدے پورے کرتے ہوئے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور انشاء اللہ لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرکے عوام کی عدالت میں پیش ہونگے۔ وہ گوجرانوالہ میں ارکان اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں اور مقامی رہنمائوں و کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شہباز شریف کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ حمزہ شہباز نے بتایا کہ گوجرانوالہ کا جلسہ اب 9 مارچ کی بجائے 11 مارچ کو ہو گا۔ جس میں گوجرانوالہ کے عوام اپنا ہی ریکارڈ توڑیں گے اور اپنے قائدین کا تاریخی استقبال کرینگے۔

نواز شریف عوام کے دلوں کے لیڈر ہیں اور انہوں نے نیک نیتی کے ساتھ ملک و قوم کی صحیح معنوں میں خدمت کی ہے۔ پارٹی کارکنوں، یوتھ ونگ کے نوجوانوں اور ورکررز کی بڑی تعداد نے حمہ شہباز کا شاندار استقبال کیا اور پرجوش نعرے لگائے۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ایک طرف کنٹینرز پر کھڑے ہوکر الزام تراشی کرنے والے ہیں اور دوسری طرف خدمت کی سیاست کی ہے۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ کے پہلوانوں کے وفد نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔ گزر اور روایتی تحفے پیش کئے۔ شاہد پہلوان‘ بابر پہلوان‘ ریاض پہلوان کی قیادت نے انہیں مسائل سے آگاہ کیا۔قلعہ دیدار سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق حلقہ پی پی 97کے بلدیاتی نمائندوں کی مقامی ایم اپی اے چوہدری محمد اشرف وڑائچ، اعجاز احمد پرویا کی قیادت میں وسیم یعقوب بٹ، عبدالرزاق بٹ، اللہ لوک انصاری، وسیم راجہ بٹ، عاصم حسین، محمود چیمہ ، سجاد انصاری، سرفراز کھوکھر، شبیر انجم ودیگر کی میاں حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی ۔جس میںچیئرمین میونسپل کمیٹی گکھڑ منڈی وسیم یعقوب بٹ نے پارٹی قیادت کو یقین دلایا کہ میں مسلم لیگ (ن)کا ورکرہوں مسلم لیگی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں