Salman Irshad Kashmiri

پی ایس ایل کے شاندار ڈیبیو پر کشمیر کے سلمان ارشاد خوش

شارجہ: پاکستان سپر لیگ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے فاسٹ بولر سلمان ارشاد اپنے شاندار ڈیبیو پر خوشی سے سرشار ہیں۔

لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے سلمان ارشاد نے پی ایس ایل میں اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کی وکٹ لی۔ اس کے بعد ہدف کے تعقب میں جب لاہور قلندرز کو مشکلات کا سامنا تھا تو 10 ویں نمبر پر بیٹنگ پر آنے والے سلمان ارشاد نے اپنی پہلی ہی یند پر چھکا لگایا اسکور برابر کردیا۔

Salman Irshad

بدقسمتی سے وہ اگلی گیند پر آؤٹ ہوگئے اور میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جو اسلام آباد یونائیٹڈ کے حق میں رہا۔ لاہور قلندرز کے لیے پاکستان سپر لیگ میں اپنے پہلے ہی میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان مصباح الحق کو آؤٹ کرنے والے فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے اپنے ایکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ اس سے انہیں ریورس سوئنگ ملتی ہے اور یارکر اچھے ہوتے ہیں۔

Salman Irshad High Speed

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ارشاد نے میچ کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹیم ڈائریکٹر عاقب جاوید نے ان سے کہا تھا کہ وہ میچ کی پہلی گیند پر وکٹ لیں گے اور ایسا ہی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پورے کشمیر کی نظر ان پر تھی، آزاد کشمیر کے لوگ ان کے ڈیبیو کا انتظار کررہے تھے۔ سلمان ارشاد کا کہنا تھا کہ اللہ پاک نے اچھا ڈیبیو کروادیا، جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ اپنے ایکشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں ریورس سوئنگ ملتی ہے، یارکر بھی اچھے ہوتے ہیں اور آگے آنے والے میچوں میں وہ اس کا استعمال کریں گے۔

Salman Irshad Rising Star

ان کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق لیجنڈ ہیں اور ان کو آؤٹ کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔ خیال رہے کہ سلمان ارشاد کو پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے ایمرجنگ ٹیلنٹ پروگرام کے تحت کشمیر سے منتخب کیا تھا اور وہ فروری میں شروع ہونے والے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی بھی نمائندگی کریں گے۔

سلمان ارشاد نے لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کا دورہ بھی کیا تھا جہاں ان کی شاندار بولنگ سے متاثر ہوکر سیکنڈ گریڈ کرکٹ کے کلب ہاکس بری نے انہیں معاہدے کی پیشکش کی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.