Kami vs micky image 93793473974

مکی آرتھر نے کامران اکمل کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت کی مخالفت کی بڑی وجہ بتا دی۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کامران فیلڈنگ نہیں کرسکتا،اگر آپ فیلڈنگ نہیں کرسکتے تو آپ پاکستان کیلیے نہیں کھیل سکتے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت کی مخالفت کی بڑی وجہ بتا دی۔

kamran vs micky image 3947234372

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کامران فیلڈنگ نہیں کرسکتا،اگر آپ فیلڈنگ نہیں کرسکتے تو آپ پاکستان کیلیے نہیں کھیل سکتے۔کامران کوویسٹ انڈیز میں گزشتہ سال چانس دیا تھا لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکا۔انکا کہنا تھا کہ کامران کو بطور وکٹ کیپر بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ٹیم کا کپتان پہلے سے ہی وکٹ کیپر ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 3میں کامران اکمل شاندار کارکردگی کے بعد اس کو ٹیم میں شامل کرنے کی آوازیں اٹھ رہی تھیں جس پر پہلے ہی مکی آرتھر مخالفت کر چکے تھے۔

کیا آپ مکی آرتھر کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں یا آپ کے خیال میں کامران اکمل کو اس کی کارکردگی کی بنیاد پر ایک موقع دینا چاہیے۔ یاد رہے کہ کامران اکمل نے پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم پشاور ظلمی کو فائنل تک پہنچایا تھا اور یہ بات بھی قابل ذکر ہے ک فائنل میں کامران اکمل نے ہی کیچ چھوڑ کر پشاور زلمی کے فینز کو نہ صرف مایوس کیا بلکہ اپنی ٹیم کو ٹرافی سے بھی محروم کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں