Babar and Talat make 100 runs partnership

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز جھلکیاں – دوسرا ٹی ٹوئنٹی 2 اپریل 2018

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے، بابر اعظم 97 اور حسین طلعت 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔
یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں پاکستان کا سب سے بڑا مجموعہ ہے جبکہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑا مجموعہ 263 رنز ہے جو آسٹریلیا نے 6 ستمبر 2016 کو پالی کیلے میں سری لنکا کے خلاف بنایا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19.2 اوورز میں 123 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان نے یہ میچ 82 رنز سے جیت لیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے چیڈوک والٹن 40 اور دنیش رام دین 21 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے 3، شاداب خان اور حسین طلعت نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حسن علی اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

بابر اعظم کو 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دی تھی۔
سیریز کا تیسرا میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
Pakistan win t20 series

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا تاہم فخر زمان لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 6 رنز بناکر ایمرٹ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور صرف 11 رنز تھا۔
بابر اعظم اور حسین طلعت نے دوسری وکٹ پر 119 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔
یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں حسین طلعت کی پہلی جبکہ بابر اعظم کی چوتھی نصف سنچری ہے۔


پاکستان کو دوسرا نقصان 130 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب حسین طلعت 63 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب آصف علی 14 رنز بناکر ولیمز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ٹی ٹوئنٹی تاریخ کی دوسری بڑی فتح
خیال رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 143 رنز سے شکست دی جو کہ ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں دوسری سب سے بڑی فتح ہے، اس سے قبل 2007 میں سری لنکا نے کینیا کو 172 رنز سے شکست دی تھی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہی 20 اپریل 2008 کو پاکستان نے مہمان بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 102 رنز سے شکست دی، اور حسین اتفاق ہے کہ اُس وقت بھی گرین شرٹس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے جب کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی گرین شرٹس نے 5 وکٹوں پر 203 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں بہترین کارکردگی پر حسین طلعت کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں اپنے ڈیبیو میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے۔
حسین طلعت نے 41 رنز کی اننگز کھیلی اور ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.