Mashooray se khoon nikalna

مسوڑھوں سے خون نکلنے کا علاج – دیسی ٹوٹکے

کیا آپ کے مسوڑوں سے اکثر خون آتا ہے؟ اگر ہاں تو یہ مختلف امراض کا خطرہ بھی بڑھا رہا ہوتا ہے۔

مسوڑوں سے خون درحقیقت اس پر جرثوموں کے جمع ہونے کا نتیجہ ہوتا ہے جو کہ مسوڑوں کی سوجن یا سوزش کا باعث بنتا ہے۔

مسوڑوں سے خون نکلنا دانتوں یا مسوڑے کے امراض کی علامت ہوتا ہے جس کا فوری خیال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

تاہم آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے تو اپنی غذا میں کچھ چیزوں کا اضافہ اس مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار جبکہ منہ کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔

وٹامن سی سے بھرپور غذائیں

ترش پھلوں کا زیادہ استعمال جیسے مالٹے، لیموں یا دیگر مسوڑوں کے ٹشوز کو صحت مند بناتا ہے جبکہ وٹامن سی کی کمی مسوڑوں میں خون آنے کے ساتھ ساتھ دیگر امراض کا باعث بھی بنتی ہے۔

خوبانی

خوبانی کا زیادہ استعمال بیٹا کیروٹین کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جو کہ جو کہ جسم میں وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے، وٹامن اے کی کمی بھی مسوڑوں کی سوجن اور خون نکلنے کا باعث بنتی ہے، خوبانیوں سے ہٹ کر پالک اور گاجریں بھی بیٹا کیروٹین کے حصول کے لیے اچھا ذریعہ ہیں۔

دودھ

روزانہ کم از کم دو گلاس دودھ پینا مسوڑوں کے خون نکلنے کے مسئلے کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ جسم کو مسوڑوں کی مضبوطی کے لیے کیلشیئم کی ضرورت ہوتی ہے۔

سبزیاں

اپنی غذا میں سبزیوں کا استعمال مسوڑوں میں دوران خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے جس سے مسوڑوں میں سے خون نکلنے کا مسئلہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

مسوڑھوں سے خون نکلنے کا علاج – دیسی ٹوٹکے” ایک تبصرہ

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.