9-52

10ماہ مسلسل دن رات پرواز کرنے والا حیران کن پرندہ ، جانیئے دلچسپ معلومات

دنیا میں پرندوں کی بے شمار انوا ع و اقسام پائی جاتی ہیں اور ان کی عادات اور خصائل ایسے ایسے ہیں کہ انسان کی عقل حیران رہ جاتی ہے ۔پرندوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ابابیل (کامن سوئفٹ) 10 ماہ تک مسلسل پرواز کرسکتی ہے جبکہ اپنے اس پورے سفر میں وہ ایک لمحے کےلئے بھی زمین پر نہیں اُترتی اور اُڑتے دوران ہی اپنی غذا بھی حاصل کرتی ہے۔

news-1480152310-8585

سوئفٹ پرندوں کی زندگی بھی طویل ہوتی ہے اور ایک پرندہ اوسطاً 20 سال تک زندہ رہتا ہے اس سے پہلے مسلسل طویل ترین مدت تک پرواز کا ریکارڈ 6 ماہ تھا جو ابابیل ہی کی ایک قسم ’’الپائن سوئفٹ‘‘ کے پاس تھا۔ ابابیل اپنا گھونسلہ کنوئیں میں بناتی ہے.. اس کے پاس اپنے بچوں کو اڑنے کی عملی تربیت دینے کے لئے نہ تو کوئی اسپیس یا سہولت دستیاب ہوتی ہے اور نہ ہی وہ کچی تربیت کے ساتھ بچوں کو اڑنے کا کہہ سکتی ہے کیونکہ پہلی اڑان میں ناکامی کا مطلب ناکامی کا مطلب پانی کی دردناک موت ہے۔واضح رہے کہ ابابیل ہی وہ پرندہ ہے جو خانہ کعبہ کو بچانے کیلئے اللہ کی جانب سے بھیجا گیاتھااور اس کا ذکر قرآن میں ملتا ہے۔فرقہ واریت۔۔۔جب تک مسلمان شریعت کو ما نتے ہیں وہ سب مسلمان ہیں۔ایک ہی امت ہیں۔ ان کی جماعتیں الگ الگ ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔مگرجو لوگ اس چیزکونہیں سمجھتے وہ انہی چھوٹی چھوٹی با توں پر فرقے بناتے ہیں‘ایک دوسرے سے کٹ جاتے ہیں‘اپنی نمازیں اورمسجدیں الگ کرلیتے ہیں‘ایک دوسرے سے شادی بیاہ‘میل جول‘ربط ضبط بندکردیتے ہیں۔ اوراپنے ہم مذہبوں کے جتھے اس طر ح بنا لیتے ہیں کہ گو یاہر جتھا ایک الگ امت ہے۔آپ اندازہ نہیں کرسکتے اس فرقہ بندی سے مسلمانوں کوکتنانقصان پہنچاہے۔ کروڑوں مسلمانوں کی اتنی بڑی جماعت اگرواقعی ایک ہو اورپورے اتفاق کے ساتھ خداکاکلمہ بلند کرنے کیلئے کام کرے تو دنیا میں کون اتنادم خم ر کھتاہے جوان کو نیچادکھاسکے.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.